بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پانامالیکس کے انکشافات،لندن میں وزیراعظم کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے خلاف ہزاروں افرادنے مظاہرہ اوروزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،برطانوی میڈیا کے مطابق تقریباًدوہزار لوگ مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاﺅننگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہوئے ،اس موقع پر مظاہرے نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر کیمرون کو جانا ہوگا،وزیراعظم اب اعتماد کھوچکے ہیں جیسے نعرے درج تھے،مظاہرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کیمرون نے ملک کے عوام کے ساتھ بے ایمانی کی وہ ایماندار نہیں رہے اب انہیں استعفی دے دینا چاہیے،اس سے قبل لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما جرمی کاربن نے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انھوں نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا۔جرمی کاربن نے مزید کہا کہ آف شور کمپنی کے معاملے پر ڈیوڈ کیمرون نے عوام کو گمراہ کیا اس لئے لیبر پارٹی ٹین ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کرے گی، ڈیوڈ کیمرون آف شور کمپنی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں اور تمام معاملات واضح کریں۔ دوسری جانب ترجمان ٹین ڈاﺅننگ اسٹریٹ نے کہاکہ ڈیوڈ کیمرون نے قانون کے مطابق تمام چیزیں ظاہر کی تھیں۔پاناما لیکس میں ڈیوڈ کیمرون پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے والد کی آف شور کمپنی سے مالی فوائد حاصل کئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے بھی اپنے والد کی آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کا اعتراف کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے 2010 میں یہ کمپنی 30 ہزار پاو¿نڈ میں فروخت کر دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…