واشنگٹن (این این آئی)اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنیکادعویدار سابق امریکی نیوی اہلکار گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی 685ڈالر ادا کرنے پر ضمانت پر رہا کررہا ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اونیل نامی نیوی اہلکار کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور دوران تفتیش نشے کی حالت میں اس نے دعویٰ کیا کہ اسی نے اسامہ بن لادن کوہلاک کیا تھا۔امریکی پولیس نے بتایاکہ سابق نیوی اہلکار اونیل کو ایک سٹور کے باہر سے گاڑی میں سوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق اونیل گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا ۔ دوسری جانب اونیل نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ نشے میں نہیں تھا بلکہ اس نے سونے کیلئے ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کھائی تھی۔