اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اہم اسلامی ملک پر ڈالروں کی بارش کردی

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)سعودی عرب نے اہم اسلامی ملک پر ڈالروں کی بارش کردی،سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں 17 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ان میں رہائش، صحت، تجارت، پرامن ایٹمی توانائی اور بجلی کے شعبے شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر مصری صدر نے خادم حرمین شریفین کو مصر کا اعلی ترین شہری اعزاز النیل ایوارڈ بھی دیا۔گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عبدالفتاح السیسی کے درمیان سربراہ بات چیت کا دوسرا دور ہوا۔ اس سے قبل جمعرات کی شام دونوں شخصیات کے درمیان سربراہ ملاقات کا پہلا دور ہوا تھا جس میں دوطرفہ خصوصی تعلقات اور خطے کے معاملات زیربحث آئے۔مصری ایوان صدر کاایک بیان میں کہناتھا کہ سعودی فرماں روا کا دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب کہ خطے کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ان میں متعدد عرب ممالک میں جاری شورشیں اور بحران شامل ہیں۔ ایسے وقت میں مصر اور #سعودی_عرب کے درمیان مختلف علاقائی معاملات میں تعاون اور کوآرڈینیشن جاری رہنے کی اہمیت باور ہوتی ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…