اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس انکشافات ٗ اپوزیشن کا برطانوی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ

datetime 9  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاناما لیکس میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر اپوزیشن نے ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما جرمی کاربن نے آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کیونکہ انھوں نے آف شور کمپنی کا معاملہ کئی برسوں تک چھپائے رکھا۔جرمی کاربن نے کہا کہ آف شور کمپنی کے معاملے پر ڈیوڈ کیمرون نے عوام کو گمراہ کیا اس لئے لیبر پارٹی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاج کرے گی، ڈیوڈ کیمرون آف شور کمپنی کا معاملہ پارلیمنٹ میں لائیں اور تمام معاملات واضح کریں۔ دوسری جانب ترجمان ٹین اسٹریٹ نے کہاکہ ڈیوڈ کیمرون نے قانون کے مطابق تمام چیزیں ظاہر کی تھیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاناما لیکس نے دنیا بھر کے حکمرانوں، سیاستدانوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے خفیہ طریقے سے دولت بنانے اور ٹیکس چھپانے کے لئے آف شور کمپنیوں سے متعلق ایک کروڑ 10 دستاویزات جاری کی تھیں جس میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی شامل تھا۔پاناما لیکس میں ڈیوڈ کیمرون پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے والد کی آف شور کمپنی سے مالی فوائد حاصل کئے ٗڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنی کے ذریعے مالی فوائد حاصل کرنے کا اعتراف کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے 2010 میں یہ کمپنی 30 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کر دی تھی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…