اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

میرے دل میں مصر کے لیے خصوصی مقام ہے: شاہ سلمان

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (نیوزڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ پہنچ چکے ہیں جہاں سرکاری سطح پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں مصر اور اہل مصر کے لیے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مصر کے لیے میرے دل میں خاص مقام ہے‘۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان جو ’ٹویٹر‘ پر کم ہی اظہار خیال کرتے ہیں نے اپنے دورہ مصر کے دوران جمعرات کی شام مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک مختصر پیغام میں کہا کہ میرے دل میں مصر کے لیے خصوصی جگہ ہے اور ہم سب کو مصر کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ ہمارے باہمی تزویراتی تعلقات عالم اسلام اور عالم عرب کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اللہ رب العزت مملکت مصر اور اس کے عوام کا محافظ و نگہبان ہو۔خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے پانچ روزہ دورے پر جمعرات کو مصر پہنچے تھے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی
نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ کئی دو طرفہ معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔قبل ازیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان کے دورہ قاہرہ پر حکومت اور پوری مصری قوم ان کا دل سے استقبال کرتی ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…