نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ائیر لائن ائیرانڈیا کے رنگین مزاج پائلٹ نے اپنی محبوبہ معاون پائلٹ کو ساتھ بٹھانے کا مطالبہ منوانے کے لئے پرواز ڈھائی گھنٹہ لیٹ کرا دی، مالی سے چنائی جانیوالی پرواز میں 110 مسافر اور عملہ پائلٹ کے احتجاج کے باعث جہاز میں محصور ہو کر بیٹھا رہا۔ بتایا گیا کہ ائیرانڈیا کی فلائٹ اے ون 263 کو اڑانے کے لئے آنیوالے پائلٹ نے روسٹر سیکشن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک خاتون معاون پائلٹ کی ڈیوٹی اس کے ساتھ لگائے یہ عورت اسکی محبوبہ بتائی جاتی ہے مگر انتظامیہ نے اس کا مطالبہ نہ مانا جس پر پائلٹ اکڑ گیا اور جہاز چنائی لیجانے سے انکار کر دیا۔ ائیر لائن انتظامیہ ڈھائی گھنٹے تک پائلٹ کی منت سماجت کرتی ہی۔