اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کودورہ بھارت کی دعوت دیکر بھیانک غلطی کی گئی،کجریوال

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت آنے کی دعوت دینے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی تفتیشی ٹیم کو ’مدعو‘ کرنا پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کو’کلین چٹ‘ دینے کے مترادف ہے، گذشتہ عام انتخابات کے دوران وزیر اعظم مودی اس بات کا اعادہ کرتے رہے تھے کہ پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنائیں گے لیکن ’ اب کیا ہوگیا ؟ بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں اروند کجریوال نے کہاکہ بات چیت اوردہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔مودی جی نے پاکستانی جے آئی ٹی کو اس لئے بلایا تھا کہ وہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکیں ،پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کودورہ بھارت کی دعوت دیکرمودی نے پوری بھارتی قوم کے سرشرم سے جھکادیئے ہیں، دہلی کے وزیر اعلٰی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تفتیشی ٹیم کو ’مدعو‘ کرنا پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کو’کلین چٹ‘ دینے کے مترادف ہے۔ کیجریوال نے اسے خارجہ پالیسی کی بھیانک غلطی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم سے بھارت کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ کیجریوال نے مزید کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے دوران وزیر اعظم مودی اس بات کا اعادہ کرتے رہے تھے کہ پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنائیں گے لیکن ’ اب کیا ہوگیا ؟ ہمارے وزیر اعظم نے پاکستان کے سامنے گھٹنے کیوں ٹیک دیے؟ انہیں ایسی کون سی مجبوری تھی کہ ملک کو بتائے بغیر ہی وزیر اعظم نواز شریف کو سالگر ہ کی مبارک باد دینے پاکستان جانا پڑ گیا؟۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…