برلن (این این آئی)جرمن وزیر داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اٹلی اپنی سرزمین سے پناہ گزینوں کو آسٹریا اور جرمنی کی جانب نہ بھیجے، بصورت دیگر شمالی یورپ اور جنوبی یورپ کو ملانے والی ایک اہم گزرگاہ پر نگرانی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک اانٹرویومیں جرمن وزیرداخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہاکہ اٹلی اس پر دارومدار نہیں کر سکتا کہ برینر کی گزرگاہ ہمیشہ کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ روم حکومت پہلے کی طرح لوگوں کو شمالی یورپ کی جانب بھیجنا جاری نہیں رکھ سکتی۔جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات کے حق میں فیصلہ نہ کرنا پڑے تاہم اس کا دارومدار اطالوی حکومت کے رویے پر ہو گا۔ ان کے بقول آسٹریا میں انہیں حکومت کے منصوبوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔