اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی شہریوں نے 16سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کی مخالفت کردی

datetime 7  اپریل‬‮  2016 |

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں68 فی صد افراد نے 16 سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کے آئیڈیا کو مسترد کر دیا ہے جب کہ 32 فی صد کا کہنا ہے کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں،عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ بعض لوگوں نے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے دلیری پر مبنی قرار دیاکہ 16سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی ہونی چاہیے جب کہ مخالفین نے اس کو نہایت خطرناک فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دولہا اور دلہن عمر کی اس حد تک نہیں پہنچے ہیں جو ان کی مشترکہ زندگی کی مضبوط بنیاد قائم کر سکے۔سعودی وزارت انصاف کی جانب سے مملکت میں لڑکیوں کی شادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مناسب طریقہ کار کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 16 برس سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کے لیے متعلقہ عدالت سے تحریری منظوری لینا لازمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…