اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

داعش کو ناقابل یقین نقصان، سینکڑوں جنگجو ہلاک

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق (نیوز ڈیسک)داعش کے جنگجوؤں نے دمشق کے نزدیک حکومت کی عمل داری والے ایک علاقوں پر حملہ کردیاجبکہ جوابی کارروائی میں تمام سینکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کردیاگیا،دوسری جانب داعش کے حملہ آوروں نے دمشق میں شمال مشرق میں واقع ایک ہوائی اڈے کے نزدیک فوجی تنصیبات اور چوکیوں کو خودکش دھماکوں سے نشانہ بنایا اوربارود سے بھری پانچ کاریں دھماکوں سے اڑادیں جن کے نتیجے میں بارہ شامی فوجی ہلاک ہوگئے ،داعش کی بارود سے بھری پانچ گاڑیوں کے ڈرائیور جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔ایک اورواقعہ میں شامی فوج نے دمشق کے شمال مشرق میں واقع قصبے دیمیر پر گولہ باری کی اور فضائی حملے کیے،اس قصبے پر داعش کے حامی ایک باغی گروپ نے قبضہ کررکھا ہے،فضائی حملوں میں نو شہری اور داعش کے پندرہ جنگجو مارے گئے ،بعدازاں اسی علاقے کے نواح میں 13جنگجو مارے گئے ،اس سے قبل شامی باغیوں نے حلب میں کرد آبادی والے علاقے شیخ مقصود پر گولہ باری کی جس سے ایک حاملہ عورت اور تین بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور تیس بچوں سمیت ستر زخمی ہوگئے ،عرب ٹی وی کے مطابق بدھ کو داعش نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے دمشق کے شمال مشرق میں پچاس کلومیٹر دور واقع تشرین پاور اسٹیشن پر حملہ کیا،شامی فوج نے بھی اس حملے کی تصدیق کی لیکن کہاکہ تمام سیکڑوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ،شامی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ داعش کا دمشق کے باہر حملہ ان کی تدمر سے پسپائی کا ردعمل ہوسکتا ہے،شامی فوج نے اسی ہفتے روسی فضائیہ کی مدد سے داعش کے جنگجوؤں کو وسطی صوبے حمص میں واقع ایک اور قصبے القریتین سے بھی لڑائی کے بعد نکال باہر کیا ہے اور وہاں دوبارہ قبضہ کر لیا ۔دوسری جانب برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ داعش کے حملہ آوروں نے دمشق میں شمال مشرق میں واقع ایک ہوائی اڈے کے نزدیک فوجی تنصیبات اور چوکیوں کو خودکش دھماکوں سے نشانہ بنایا ،انھوں نے بارود سے بھری پانچ کاریں دھماکوں سے اڑادیں جن کے نتیجے میں بارہ فوجی ہلاک ہوگئے ۔رصدگاہ کے مطابق داعش کی بارود سے بھری پانچ گاڑیوں کے ڈرائیور جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔ایک اورواقعہ میں شامی فوج نے دمشق کے شمال مشرق میں واقع قصبے دیمیر پر گولہ باری کی اور فضائی حملے کیے،اس قصبے پر داعش کے حامی ایک باغی گروپ نے قبضہ کررکھا ہے،رصدگاہ کا کہنا تھاکہ فضائی حملوں میں نو شہری اور داعش کے پندرہ جنگجو مارے گئے ،بعدازاں اسی علاقے میں شامی فوج کے ذریعے کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں تیرہ جنگجو مارے گئے ۔اس سے قبل شامی باغیوں نے حلب میں کرد آبادی والے علاقے شیخ مقصود پر گولہ باری کی جس سے ایک حاملہ عورت اور تین بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور تیس بچوں سمیت ستر زخمی ہوگئے ۔آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ یہ گولہ باری 27 فروری سے جاری جنگ بندی سمجھوتے کی واضح خلاف ورزی ہے،شام میں القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ کے اتحادی گروپ احرارالشام نے بدھ کو بھی شیخ مقصود کے علاقے پر گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔شامی آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ باغی اس علاقے پر اس لیے بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ وہاں سے سرکاری فوج کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے کرسکیں۔حلب سنہ 2012ء سے دو حصوں میں منقسم ہے،اس کے ایک حصے پر شامی فوج کا کنٹرول برقرار ہے اوردوسرے حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے۔شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے حلب کے جنوب میں ایک بڑا حملہ کیا تھا اور مسلح گروپوں کے ٹھکانوں کو بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…