اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

بچوں کا کارنامہ ، کھیل کھیل میں پولیس کی مشکل حل کر دی

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرے (نیوز ڈیسک) پولیس ہیلی کاپٹر سے مجرم ڈھونڈ رہی تھی جنہیں بچوں نے فرار ہوتے دیکھا اور اس طرف تیر کا نشان بناکر لیٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایسٹر کے تہوار سے کچھ روز قبل بچوں نے غیرمعمولی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چوروں کو پکڑوادیا۔یہ بچے سرے میں چیپل کے نزدیک ایک کھیت میں کھیل رہے تھے کہ انہوں نے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا، اس کے تھوڑی دیر بعد اس کی فضا میں پولیس ہیلی کاپٹر دکھائی دیا، اس طرح بچے سمجھ گئے کہ شاید یہ ہیلی کاپٹر فرار ہونے والے ان دونوں افراد کو تلاش کررہا ہے۔اس کے فوراً بعد بچے زمین پر لیٹ گئے اور تیر کی شکل اختیار کرلی اور اس دوران تیر کی نوک کا رخ اس جانب تھا جہاں دونوں مجرم بھاگے تھے۔ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ فوری طور پر یہ اشارہ سمجھ گیا اور اس سمت روانہ ہوا اور تھوڑی کوشش کے بعد دونوں چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔نیشنل پولیس ایئر سروس کے سارجنٹ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی مدد سے پولیس نے مجرم پکڑے جب کہ اس موقع پر پولیس افسر نے بچوں کی ذہانت کی تعریف کی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…