جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلامی ملک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے ایک اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ جون 2015 میں تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان دستخط کیے جانے والے جامع معاہدے کے پیچھے دیگر معاہدے بھی ہوں گے جن میں ایران کا اسرائیل کو تسلیم کرنا شامل ہے۔ملک میں سخت گیر بنیاد پرست گروپ کے نزدیک سمجھے جانے والے اخبار نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مخصوص حلقے نیوکلیئر معاہدے کے بعد کے اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں ایران کا اسرائیل کو تسلیم کرنا، ایران میں اعلی ترین اختیارات کی حامل “شوری نگہبان” کو تحلیل کر دینا اور ملک میں سیاسی افق سے خمینی کے اسلوب کو ختم کر دینا شامل ہیں۔اخبار نے ضمنی طور پر ایران میں مجلس تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کو ان کے حالیہ بیان کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں رفسنجانی کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات کا دور ہے نہ کہ میزائلوں کا۔ اخبار نے رفسنجانی کے بیان پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ آئندہ معاہدوں میں ایران کے میزائل پروگرام کو ہدف بنایا جائے گا کیوں کہ دور تو مذاکرات کا ہے نہ کہ میزائلوں کا۔اخبار کے مطابق خطے میں حلیفوں کی حفاظت یعنی مزاحمت کے محور میں ایران کا کردار بھی ختم ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق تیسرے معاہدے میں لبنان کی حزب اللہ، فلسطین کی حماس اور یمن کی انصار اللہ تنظیموں کے علاوہ بشار الاسد کا بھی خاتمہ عمل میں آئے گا کیوں کہ یہ سب شدت پسند اور دہشت گرد ہیں اور عالمی نظام کے لیے خطرہ ہیں۔اخبارکے مطابق چوتھے معاہدے میں ایران میں سیاسی فیصلوں کے میدان سے خمینی کے افکار اور اسلامی انقلاب کے اسلوب اور رجحان کو ختم کر کے انہیں میوزیم کی زینت بنا دیا جائے گا۔ آئین میں تبدیلی کے ساتھ ولایت فقیہہ کی جگہ رہ نما شوری لے گی۔اخبار نے روحانی کی حکومت اور اس کے اصلاح پسند حلیفوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ اس لیے کہ وہ نیوکلیئر معاہدے کے بعد مغرب کے ساتھ معمول کے تعلقات کی ترویج کر رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ تمام معاہدے امریکی وزارت خارجہ کے حلقوں میں تیار کیے گئے ہیں اور ان پر عمل درامد سے قبل سرکاری ملاقاتوں، مذاکرات اور فریقی کے دستخط کا انتظار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…