جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

افغان طالبان نے مرحوم سربراہ کے بیٹے کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

کابل (نیوز ڈیسک) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مرحوم سربراہ ملا محمد عمر کے بڑے بیٹے ملا محمد یعقوب نے ملک کے 34 میں سے 15 صوبوں میں “تحریک” کی کمان سنبھال لی ہے۔طالبان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملا یعقوب کو فیصلہ ساز کونسل “رہبری شوریٰ” میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔گزشتہ جولائی میں ملا عمر کے انتقال کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد طالبان میں قیادت کے معاملے کو لے کر شدید اختلافات پائے جاتے رہے ہیں۔ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا اختر منصور کو طالبان نے اپنا سربراہ منتخب کیا تھا لیکن مختلف دھڑوں نے اس کی مخالفت کی جن میں ملا یعقوب اور ملا عمر کے بھائی ملا منان بھی شامل تھے لیکن سینیئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کے بعد ان دونوں نے اہم ذمہ داریوں کے عوض اپنے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔بیان کے مطابق ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان عمری کو بھی فیصلہ ساز کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔اس تازہ بیان کے بعد ملا منصور کی طالبان تحریک پر گرفت کو تقویت حاصل ہو گی جو کہ اپنی نئی پرتشدد مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں پر مشتمل ایک گروپ طالبان کے ساتھ مصالحتی عمل کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور توقع کی جا رہی تھی کہ بات چیت کا یہ سلسلہ آئندہ ماہ شروع ہو سکتا ہے۔لیکن طالبان کا کہنا ہے کہ ان کی پیشگی شرائط کے منظوری تک وہ بات چیت کے عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔عسکری عہدیدار اور مبصرین اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ اگر بات چیت کا عمل جلد بحال نہیں ہوتا تو آئندہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…