اسلام آباد (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کسی بھی وقت جنوبی کوریا ،جاپان ، چین اور روس پر ایٹمی حملہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ شمالی کوریا نے روڈونگ میزائل کو نیو کلیئر وار ہیڈز سے لیس کرنے کا کام مختصر وقت میں مکمل کرلیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈونگ میزائل ایک ٹن وزنی وار ہیڈ کو 1250کلو میٹر کے فاصلے تک جنوبی کوریا ،جاپان اور روس چین کے کچھ حصوں تک مار کرسکتاہے۔