جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ملک میں تارکین وطن کی مستقل رہائش کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے تیل کے علاوہ آمدن کو فروغ دینے کے لیے نئے مالی اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے لیے گرین کارڈ سسٹم متعارف کروانے سے قومی معیشت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔تاہم اس فیصلے اور اقدام کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ۔ لیکن ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں کُل آبادی کا ایک چوتھائی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔ نئے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات ملک کے لیے تیل کے علاوہ ریوینیو کو مزید فروغ دینے کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔ جبکہ اس پر عملدر آمد کر کے 2020تک ہر سال ملکی معیشت میںسو بلین ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔شہزادہ محمد کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بڑے پیمانے پر تشکیل دئے گئے پروگرامز پر مشتمل ہے۔ جس کا مقصد آمدن پیدا کرنے والے سیکٹرزکی تشکیل نو ہے۔ جبکہ امریکی طرز کے اس گرین کارڈ سسٹم کے ذریعے سبسڈی کی تشکیل نو کے لیے بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ اپنے انٹرویو میں شہزادہ محمد نے ملک میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر انحصار کو کم کرنے اور تیل کے علاوہ حاصل کی گئی آمدن کو تقویت دینے کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…