جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

امریکا نے ایران کو دھمکی دیدی

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے ایران کو روس سے ایس یو-30 لڑاکا طیاروں کی فروخت بلا ک کرنے کی دھمکی دے دی ۔امریکا کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور تھامس شانن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو روسی ساختہ لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو طاقت کا استعمال کرے گا۔انھوں نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے اس طرح کے اسلحے کی ایران کو فروخت کی سلامتی کونسل سے منظوری لینا ضروری ہے۔شانن نے یہ بھی کہا ہے کہ” روس ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے آلات منتقل نہ کرنے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کررہا ہے۔ہمیں روسیوں کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے سے روکیں گے”۔انھوں نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ ”اوباما انتظامیہ ایران پر پابندیوں سے متعلق ایکٹ کی تجدید کے لیے بھی تیار ہے۔اس کی مدت 2016ء کے آخر میں ختم ہوگی۔ہم اس ایکٹ کی تجدید کے لیے اس کمیٹی اور کانگریس کے ساتھ بخوشی کام کرنے کو تیار ہیں۔اس سے ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کی پاسداری کا عمل پیچیدگی کا شکار نہیں ہوگا اور نہ وہ ہمیں اپنے وعدوں پر عمل سے روکتا ہے”۔قبل ازیں روس کی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز میں ایران کو ایس-300 فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ روانہ کردی جائے گی۔تاہم انھوں نے روس کی جانب سے ایران کو سخوئی لڑاکا طیاروں کی فروخت کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…