جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اعلیٰ سعودی عہدیدار قتل، ذمے داری قبول کر لی گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی داعش‘ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب ایک قاتلانہ حملے میں ایک ا علی سعودی پولیس افسر کو قتل کردیا۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ریاض کے قریب الدوادمی گورنری میں شاہراہ عام پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر کرنل کتاب ماجد الحمادی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ اس سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔خیال رہے کہ مقتول سیکیورٹی افسر سعودی عرب میں جنرل انویسٹی گیشن کے شعبے سے وابستہ تھے اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات میں مصروف تھے۔شدت پسند گروپ ”داعش“ نے اپنے آن لائن اخبار”اعماق“ پر پوسٹ ایک بیان میں کرنل حمادی کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل ماجد الحمادی کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے الدوادمی گورنری کے العرجا سینٹر میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اس سلسلے میں آخری اطلاعات تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…