اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر ملازمت کی پابندی پر غور

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کی وزارت محنت نے افرادی قوت سے متعلق ملازمت کے تمام مواقع اپنے شہریوں کے لئے مختص کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں بھرتی سے متعلق ملازمتوں کے دروازے اب غیر ملکی تارکین وطن پر بند کر دیئے جائیں گے۔ ان عہدوں پر صرف سعودی شہریوں کو ملازم رکھا جائے گا۔وزارت محنت نے تمام تاجروں اور کاروباری مالکان ر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی آراءاور تجاویز پیش کریں تاکہ نئے منصوبے میں ان کی رائے بھی شامل ہو جائے۔
کاروباری مالکان اور تاجر حضرات اس ضمن میں اپنی رائے کا اظہار 23 اپریل تک مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر دے سکتے ہیں۔وزارت میں پبلک افئیرز کے سپروائزر نائف نیتیہ کا کہنا تھا کہ وزارت محنت اپنا حتمی فیصلہ نجی شعبے کے مالکان کی رائے سامنے آنے کے بعد جاری کرے گی۔وزارت محنت کے پبلک آفیئرز کے عمومی نگران نائف نیتیہ نے بتایا کہ حتمی فیصلہ نجی شعبے کے آجروں کی رائے کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ غیر ملکیوں کو براہ راست یا کسی اور طریقے سے بھرتی سے متعلق امور کی ملازمت دینے والے پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ نجی کمپنیوں کو کسی بھی غیر ملکی کو بھرتی امور کی ملازمت دینے پر 20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ ہوگا اور اس سے زیادہ غیر ملکیوں کی موجودگی میں یہ جرمانہ دوگنا کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…