نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چین کیساتھ سرحدی تنازعات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور یہ کہ کشمیر میں چینی فوج کی دراندازی بھارت کیلئے باعث چلینج ہے۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوے کہا کہ حالا ت کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کو دفاعی شعبے میں بھی تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاچین اور بھارت کے تعلقات کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی تاہم سرحدی تنازعات کو سلجھانے کیلئے دفاعی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک جس میںچین سرفہرست ہے بہتر تعلقات کو یقینی بنانا چاہتا ہے اور امن کی خواہش رکھتا ہے تاہم اس ضمن میں چین کو بھی بھارت کیساتھ تعاون کرنا ہی ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں بھی چین اور بھارت کے درمیان کئی بار تعلقات انتہائی سطح پر کشیدہ ہوگئے لیکن مذاکرات کا دامن نہیں چھوڑا گیا تاہم انہوںنے کہا کہ مستقبل میں بھی بہتر تعلقات کیلئے تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیر دفاع نے بھی بھارت کا اہم دورہ کیا ہے جس میں چین ہند کے درمیان دفاعی تعلقات سر فہرست رہے اور ان میں نیا پن لانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی رہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے ہمیں ایک دوسرے کیساتھ مذاکرات لازمی ہیں اور اس سلسلے میںمرکزی وزیر داخلہ کا دورہ انتہائی اہم تصور کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر کے لداخ خطے میںچینی فوج کی دراندازی بھارت کیلئے باعث تشویش ہے واراس تشویش کو بھی چینی ہم منصب کیساتھ اٹھایا گیا ہے جس پر چین نے یقین دلایا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی نوبت نہیں آنے دی جائیگی جس میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان کشیدگی پید ا ہوجانے کا احتمال ہو۔