ریچکیوک(نیوز ڈیسک) پانامہ لیکس دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی پیشکش کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانامہ لیکس دستاویزات آنے کے بعد آئس لینڈ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہزاروں افراد نے وزیراعظم کیخلاف مظاہرے کئے عوام نے پارلیمنٹ کا بھی گھیراؤ کیا اور وزیراعظم سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا عوام کے دباؤ پر آئس لینڈ کے وزیراعظم نے صدر کوپارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تاہم صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔