انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی وزیراعظم احمد داو¿د اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی صدر رجب طیب ایردوآن کی ہتک برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بات جرمن ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایردوآن کا مذاق اڑانے کے تناظر میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایردوآن کی تضحیک کو ترک عوام کی تذلیل سمجھا جائے گا اور اس کا ہرصورت میں جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ ترکی نے جرمن سفیر کو طلب کر کے جرمنی میں نشر ہونے والے ایک مذاحیہ گیت پر شکایت کی تھی، جس میں ایردوآن کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ آوغلونے کہا کہ اس معاملے میں انہوں نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے بھی گفتگو کی ہے۔