جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا کا پاکستان کو 9 وائپراٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) جدید ترین ایف 16 جنگی طیاروں کے بعد اب امریکا نے پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔امریکی محکمہ دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے، ان ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے لیے بیل نامی ہیلی کاپٹر کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے اور اس پر 17 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی، یہ ہیلی کاپٹرز 2018 میں پاکستان کے حوالے کئے جائیں گے۔اے ایچ ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹر انتہائی تیز رفتار ہوتے ہیں اور یہ 400 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں، ان ہیلی کاپٹرز میں بھاری میزائل لے جانے اور حملے کی صلاحیت بھی موجود ہے اور یہ 610 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ برس پاکستان کو 15 اے ایچ ون زیڈ ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دی تھی جن میں سے 9 ہیلی کاپٹر 2018 تک فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے رواں برس کے ا?غاز میں پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے فراخت کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس کی مالیت 70 کروڑ ڈالر ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے اور وائپر ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید احتجاج کیا تھا مگر امریکہ نے بھارتی تحفظات کو نظر اندازکرتے ہوئے پاکستان کو فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…