دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں بڑی پابندی عائد،ہر شخص سے 35درہم وصول کرنے کا اعلان، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے تحت دبئی ایئرپورٹ پر سہولتوں کے استعمال پر مسافروں سے 35 درہم سروس فیس کے طور پر چارج کیے جائیں گے۔فیس دبئی میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی طرف سے ٹکٹ جاری کرنے پر جمع کیے جائیں گے، فیس دبئی حکومت بیت المال کو پیش کی جائے گی جسے ہوائی اڈے کی توسیع، تزئین و آرائش اور بڑھتی صلاحیت کیلیے استعمال کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد 2023 تک دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 100 ملین تک بڑھانے، انھیں بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی استعداد کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔