بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا بڑا اقدام،ایک کروڑ ڈالر دینے کااعلان کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے ویانا میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے صدر دفتر میں نیوکلیئر دہشتگردی کے انسداد کے خصوصی مرکز کی تعمیر کےلئے ایک کروڑ ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کردیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان واشنگٹن میں نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق سربراہ اجلاس میں مملکت کے وفد کے سربراہ اور کنگ عبداللہ سٹی فار اٹامک انرجی کے صدر ڈاکٹر ہاشم بن عبداللہ یمانی کے خطاب کے دوران سامنے آیا۔اس موقع پر یمانی نے کہاکہ سعودی عرب ان اولین ممالک میں سے تھا جنہوں نے نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق بین الاقوامی فیصلوں اور معاہدوں کی حمایت اور توثیق کی سعودی وفد کے سربراہ نے کہا کہ مملکت نیوکلیئر سیکورٹی کے میدان میں بین الاقوامی سرگرمیوں کی مکمل سپورٹ جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2014 میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسداد دہشت گردی کے مرکز کے قیام کے لیے 10 کروڑ ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر یمانی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ نیوکلیئر دہشت گردی کے انسداد کےلئے خصوصی مرکز کے قیام کے ذریعے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے واسطے فنی اور افرادی قوت کے سلسلے میں بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…