بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کی اہلیہ کس ملک میں رہنے کی خواہشمند؟

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) ابوبکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ نے کہا بیٹی کے ساتھ آزاد دنیا میں رہنا چاہتی ہوں۔ دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگرد گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ 28 سالہ دلیمی نے کہا ہے کہ میں عرب ملک میں رہنے کے بجائے کسی یورپی ملک میں زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی 7 سالہ بیٹی ہاجرہ کے ساتھ آزاد دنیا میں رہنا چاہتی ہوں میری بیٹی یورپ جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے مجھ پر بلا وجہ دہشتگردی کی چھاپ لگائی گئی تھی حالانکہ میرا دہشتگردی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کبھی رہا ہے۔ دلیمی نے اسلامی قوانین کی تعریف کرتے ہوئے خاص طور پر خواتین سے متعلق اسلامی قوانین کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تمام مذاہب اور تہذیبوں کی نسبت اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں۔ واضح رہے کہ دلیمی عراق کے ایک خوشحال گھرانے کی خاتون ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے شوہر کی ہلاکت کے بعد 2008ء میں اپنے والد کے مشورے پر البغدادی سے شادی کی تھی لیکن شادی کے صرف 3 ماہ بعد دلیمی البغدادی سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…