بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کا خطرناک اقدام ، ہزاروں افراد کو نگل لے گا ،برطانوی وزیراعظم کا انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ شدت پسند داعش مغربی ممالک پر ڈرون کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی عالمی جوہری کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مغربی ممالک کے سربراہان کو خبرادار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مغربی ممالک پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ داعش ڈرون حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جب کہ اس مسئلے پر بات چیت کے لیے انہوں نے امریکا، فرانس اور چین کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کی جس میں اس طرح کے حملوں سے بچاؤ کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیمیں چھوٹے ڈرون طیارے خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے ذریعے میٹروپولیٹن شہروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی موت ہوسکتی ہے جب کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس مسلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…