ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر ِ طیبہ سے وابستہ دو گروپوں اور لوگوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے ج±ڑے دو گروپوں اور 4افراد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے رقوم جمع کرنے والے گروپوں اور افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے تعلق کی بنائ پر جن دو گروپوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان کے نام الرحمان چیئریٹی سوسائٹی اور جمعیت المدرسہ العصریہ ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بلیک لسٹ کئے گئے افراد میں جیمز الیگزینڈر مک لِنٹوک جبکہ پاکستان کے عبدالعزیز نورستانی ، نوید قمر اور محمد اعجاز سرفراز شامل ہیں۔امریکی ٹریڑی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان بیسڈتنظیم الرحمان ویلفیئر آرگنائزیشن کا تعلق القاعدہ کے ساتھ رہا ہے۔عبدالعزیز نورستانی ، جامعہ عصریہ مدرسہ ، نوید قمر اور سعودی عرب بیسڈ محمد اعجاز سفاراش پر لشکر طیبہ کو سعودی ریاست سے سفری دستاویزات اور مالی معاونت منتقل کرنے کا الزام ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے گزشتہ برس ماہ ِاپریل میں بھی مشترکہ طور پر پاکستان اور افغانستان بیسڈالفرقان فاو?نڈیشن ٹرسٹ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔