کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک نے جرمنی سے متصل اپنی سرحدی گزرگاہوں پر نگرانی کے عمل کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اب تین مئی تک ڈنمارک داخل ہونے والے مسافروں کی اچانک چیکنگ کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد غیر قانونی مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اس یورپی ملک میں 21 ہزار مہاجرین نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔