ممبئی(نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارت نے اپنی تحقیقاتی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا۔مقامی میڈیا بھارتی سرکار نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارت میں موجود پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ قبل ازیں بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر تک رسائی دی جائے ۔ یاد رہے جنوری میں بھارتی فضائیہ کے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر مسلح افراد نے حملہ کیاتھا جس میں اعلیٰ افسر سمیت 11 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ بھارت میں ہونیوالے حملوں کا الزام کالعدم تنظیم جیش محمد پر لگایا گیاتھا جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف پاکستان میں درج کیاگیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں