واشنگٹن (نیوز ڈیسک)ایٹمی ہتھیار،امریکہ نے تاریخی اعلان کردیا،پہلی بار اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست جاری کرے گا امریکی صدرباراک اوبامہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے دہشت گردوں کو ایٹمی ہتھیا روں تک رسائی حاصل نہ ہوسکے، دہشتگردوں کے ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کا خطرہ ایک چیلنج ہے امریکہ پہلی بار اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرست جاری کرے گا۔ ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے واشنگٹن میں جوہری سلامتی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں 50 ملکوں کے سربراہان اور مندوبین نے شرکت کی ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکہ نے جوہری سلامتی کے لئے اہم پیشرفت حاصل کی ہے، دنیا کے 102 ممالک جوہری مواد کے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں مل کر کام کرنے سے جوہری مواد تک دہشتگردوں کی رسائی ناممکن ہو گی ۔ کانفرنس میں شریک ممالک نے جوہری ہتھیاروں کی سیکورٹی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی سے روکاہے، دہشت گردوں سے جوہری ہتھیاروں کو محفوظ رکھنا 21 ویں صدی کا بڑا چیلنج ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں