بھوپال(نیوز ڈیسک) انڈیا ایک ایسا ملک ہے جہاں کرکٹ کو مذہب کے قریب کا درجہ حاصل ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی شہر گوالیئر میں ایک طالبہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ نے کوئی سوسائیڈ نوٹ تو نہیں چھوڑا تاہم ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لیے بہت دعائیں کی تھیں اور میچ میں شکست کے بعد وہ بہت افسردہ ہوگئی تھیں۔رپورٹ میں میں بتایا گیا کہ لڑکی میچ سے قبل بہت خوش تھی اور اس نے اپنے والدین کو بتایا تھا کہ اگر انڈیا سیمی فائنل جیت گیا وہ پرساد دے گی اور شکریہ کے طور پر بھگوان کی عبادت بھی کرے گی۔ خودکشی کرنے والی لڑکی کے والدین نے بتایا کہ اس نے فیملی کے ساتھ میچ دیکھا تھا جس کے بعد وہ سونے کیلئے چلی گئی اور صبح اس کی لاش پنکھے کے ساتھ جھول رہی تھی۔