بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دارالعلوم دیوبند نے ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ (نیوز ڈیسک) ’ بھارت ماتا‘ کا لفظ ایک دیوی کے لئے استعمال ہوتا ہے اوراسلام میں کسی دیوی کی پوجا کرنا منع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے شہر سہارن پور میں واقع مسلمانوں کی مشہوردینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے ’’ بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی عقائد و تعلیمات کے منافی ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ بعض ہندوؤں کے مطابق ’ بھارت ماتا‘ کا لفظ ایک دیوی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور وہ اس کی عبادت کرتے ہیں،مسلمانوں کے لیے کسی دیوی کی پوجا منع ہے اور اس لئے یہ نعرہ خود اسلام کے منافی ہے۔ فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے وطن بھارت سے محبت ہے لیکن اسلام صرف ایک واحد اللہ کی عبادت کی اجازت دیتا ہے۔فتوے پر بات کرتے ہوئے ریاستی وزیرِ خوراک سدوی نرانجن جیوتی نے کہا کہ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے سے انکار آزادی کے لئے لڑنے والوں کی بے عزتی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں اوریہ فتویٰ اسلام کے بنیاد پرستانہ پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کی جے سے انکار ملک کے شہیدوں کی توہین ہے، یہ ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں نہیں رہتے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…