نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھانے کے لئے اسلام آباد کے سب سے قریبی دوست اور اتحادی ملک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اتوار سے سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں جس میں وہ اپنے عرب ملک کے ساتھ انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور فوجی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دستخط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے مقابلے کے لئے ہروہ اقدام اٹھائیں گے تاکہ اسلام آباد کے قریبی دوستوں کے دل جیتیں جا سکیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور انفرا اسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔