ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

امریکہ اور سعودی عرب نے کالعدم تنظیم لشکرکو بلیک لسٹ کر دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر ِ طیبہ سے وابستہ دو گروپوں اور لوگوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیم لشکرطیبہ سے جُڑے دو گروپوں اور 4افراد پر پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے رقوم جمع کرنے والے گروپوں اور افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ۔ امریکی ٹریژی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان بیسڈتنظیم الرحمان ویلفیئر آرگنائزیشن کا تعلق القاعدہ کے ساتھ رہا ہے ۔عبدالعزیز نورستانی ، جامعہ عصریہ مدرسہ ، نوید قمر اور سعودی عرب بیسڈ محمد اعجاز سفاراش پر لشکر طیبہ کو سعودی ریاست سے سفری دستاویزات اور مالی معاونت منتقل کرنے کا الزام ہے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے گزشتہ برس ماہ ِاپریل میں بھی مشترکہ طور پر پاکستان اور افغانستان بیسڈالفرقان فاﺅنڈیشن ٹرسٹ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…