بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا سے کہا ہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین میں اپنی بحری حدود میں ایسی کسی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا جس سے اس کا اقتدار اعلی متاثر ہو۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں ایٹمی سلامتی کانفرنس سے قبل مسٹر جن پنگ نے جنوبی چینی سمندر کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر براک اوبامہ سے چین اور خودمختار تائیوان کے درمیان تعلقات کو پرامن طریقہ سے سلجھانے میں تعاون دینے کی اپیل کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں چین اپنے اقتدار اعلی کا تحفظ کرنے کا عہد کررکھا ہے اور اسے یقین ہے کہ اسے اس معاملہ کو پرامن طریقہ سے بات چیت کرکے سلجھا لیا جائے گا۔