لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں ملک میں غیر قانونی طور پر موجود سینکڑوں افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کر نے کافیصلہ کرلیا گیا وکلا نے بتایا کہ ملک بدر ہونے والے افغان پناہ گزین ان دنوں پناہ کیلئے نئی درخواستیں جمع کروا رہے ہیں۔ نئی درخواستوں میں انھوں نے موقف اپنایا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہت خراب ہے اور اس لیے انھیں واپس نہ بھیجا جائے۔برطانیہ میں چند ہفتے قبل ججوں نے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے پر پابندی یہ کہتے ہوئے ختم کر دی تھی کہ پناہ گزینوں کو اْن کے ملک میں واپس بھیجنا محفوظ ہے۔بہت سے افغان پناہ گزین اپنے بچپن میں برطانیہ آئے تھے جو زیادہ تر غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں اور اب اس عدالتی فیصلے کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔