ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

داعش کا دفاع کرنے والے سینٹ پال کے امام کی خفیہ ٹیپ منظر عام پر

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینا پولس(نیوز ڈیسک) منگل کے روز فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے ہاتھ امریکی ریاست مینیسوٹاکے دارالخلافہ سینٹ پال کے امام کی جو داعش کے دفاع کی تبلیغ میں مصروف ہے کی ایک خفیہ ٹیپ لگی ہے ۔خفیہ ٹیپ گزشتہ برس 2اپریل کے روز ایف بی آئی کے مخبر نے ریکارڈ کی ۔ آئی ایس آئی ایس کے معاون حسن شیخ نے مذکورہ ویڈیو میں کہا کہ اس نے نماز میدان جنگ میں سیکھی ۔ موشن ڈاکومنٹس میں شناخت کیا جانے والا حسن شیخ در حقیقت امام حسن محمد ہے مذکورہ شخص آجکل محمد فراہ نامی شخص کیلئے کلرک کے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔ واضح رہے محمد فراہ کو شام میں داعش میں شمولیت کیلئے بیرون ملک دورے کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے ۔حکومت کی طرف سے محمد امام کے مبینہ تبصرے کے حوالے سے ذیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں کہ آخر اس نے ویڈیو میں ایسی بات کیوں کی کہ اس نے درست نماز میدان جنگ میں سیکھی ہے ۔حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ محمد کی ٹرائل میں شمولیت سے محمد فراہ او ر ساتھیوں کے جاری کیس میں تعصب پیدا ہو سکتا ہے ۔جمعے کے روز حکومت کی جانب سے فرح کے اٹارنی کو حکم دیا کہ وہ اپنے موئکل کے حق میں ثبوت اور شواہد پیش کرے ۔ کیس کی سماعت کرنے والے جج مائیکل جے ڈیوس نے پیر کے روز حکم دیتے ہوئے کہا محمد کے جہاد کی تبلیغ کرنے کے حوالے سے تمام شواہد پیش کیے جائیں ۔ڈیوس نے پراسیکیوٹر کو یہ بھی حکم جاری کیا کہ آیا محمد فراہ کے وکلاءمراد محمود اور پی چینیدو نوانیری کو نااہل قرار کی وجوہ بھی پیش کی جائیں ۔کہا جا رہا ہے کہ منگل کے روزحکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے تحریکی دستاویزات کے باعث مذکورہ حکم جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے محمد فراہ کے وکلاءمیں سے مراد محمد نیوانیری کیلئے کام کرتے ہیں ۔ اگرچہ محمد کے پاس قانون کی ڈگری موجود ہے تاہم ان کے پاس پریکٹس کیلئے لائسنس موجود نہیں ہے ۔محمد منگل کے روز تبصرے کیلئے دستیاب نہیں تھے پیر کے روز انکی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ تمام تر الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں ۔یاد رہے فراہ سمیت چار دیگر افراد کو مقدمے کا سامنا ہے جن میں اس کا 9سالہ بھائی بھی شامل ہے ۔وکلاءکو نااہل قرار دیے جانے کے حوالے سے کیس کی سماعت جمعے کے روز ہو گی ۔پراسیکیوٹرز کی رائے کے مطابق اگر فراہ کی دفاعی ٹیم کو نااہل قرار دے دیا گیا تو اس کا ٹرائل اس ساتھیوں سے الگ کیا جاسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…