واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے 61 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیدیوں کو بہتر شہری بننے کا موقع دے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث اکسٹھ قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے ¾اوباما کے دور میں جن قیدیوں کی اب تک سزائیں معاف کی گئیں ان کی تعداد 248 ہوگئی۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق گزشتہ چھ امریکی صدور کے دور میں سزاﺅں میں اتنی کمی نہیں کی گئی، سزاوں میں کمی کا مقصد امریکی انصاف کے نظام میں اصلاح کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ سخت سزائیں پانے والے قیدیوں کو بہتر شہری بننے کا موقع دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے سزا یافتہ قیدیوں اور محکمہ انصاف کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور سزاوں کے حوالے سے بات چیت کی۔