ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

قطر میں مزدوروں سے جبری مشقت، کاروائی کا مطالبہ

datetime 31  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر(نیوز ڈیسک)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ قطر میں2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے جانے والے سٹیڈیمز میں مزدوروں سے جبری مشقت کروائی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی نے الزام عائد کیا کہ خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں مزدوروں کو جبراً گندی جگہ رہنے پر مجبور کیا گیا ¾ان سے بھرتی کےلئے بھاری فیس وصول کی گئی اور ان کی تنخواہیں اور پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ¾ادارے نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔قطر نے کہاکہ وہ ان الزامات پر پریشان ہے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔قطر کی حکومت نے کہا کہ تارکین وطن مزدوروں کی فلاح ان کی ترجیح ہے۔ حکومت نے اصرار کیا کہ وہ قطر میں مزدوروں سے متعلق قوانین میں اصلاحات کےلئے پر عزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…