بغداد (نیوز ڈیسک)عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں بمباری میں داعش کے50سے زائد جنگجو مارے گئے ۔ عراقی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف ۔16 طیاروں کی مدد سے شمالی اور مغربی الانبار میں داعش کے ایک تربیتی مرکز اور ہیت کے علاقے میں دو سرنگوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 50سے زائد جنگجو مارے گئے بیان میں کہا گیا کہ ایف 16 طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ¾ الانبار کے ہیت شہر کے شمال میں واقع عین کبریت کے مقام پر داعش کے ایک ٹھکانے پر بمباری میں 9 جنگجو ہلاک ہوئے۔