بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ میں حکام نے 3000غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو گرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مشرکہ آپریشن کے دوران 2943 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے افراد میں سے 2860افراد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے ¾ 83افراد کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔حکام نے بتایاکہ گرفتار کئے گئے زیادہ تر غیر قانونی مہاجرین ملک میں روزگار کی غرض سے داخل ہوئے تھے ۔