برسلز(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں مگر کچھ ہمسایہ ممالک یہ نہیں سمجھتے ۔برسلز میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا لگتا ہے اقوام متحدہ غیرمتعلقہ ادارہ بن جائیگا اور ”پتا نہیں اقوام متحدہ کب اور کیسے دہشت گردی سے نمٹے گی۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کیسامنے کبھی نہیں جھکے گا تاہم دہشت گردی کا مذہب سے تعلق توڑنا چاہیے , دہشتگردوں کو بموںیا بندوقوں سے نہیں بلکہ معاشرے میں سازگار ماحول سے ختم کیا جاسکتا ہے , بھارت 4 دہائیوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے , دنیا کو اس کا سامنا 9/11 کے بعد ہوا۔ مودی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ یقین کیا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کیا جائے مگر کچھ ہمسائے اس حقیقت کو نہیں سمجھتے تاہم ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔