دمشق (نیوز ڈیسک)شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کو 200 بلین امریکی ڈالرز سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے کو ایک انٹرویو میں اسد کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ایک طویل عرصہ درکار ہو گا۔ دوسری طرف شامی صدر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن تعاون کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے پالیمرا سے داعش کا قبضہ ختم کرانے کا خیرمقدم کرنے پر بان کی مون کا شکریہ بھی ادا کیا۔