ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ وارنٹ گزشتہ برس حکومت کے خلاف گزشتہ برس کیے جانے والے مظاہروں میں ان کے کردار پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران فائر بموں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے وکیل شاہ اسلم تعلق دار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے یہ وارنٹ پولیس کی جانب سے ایک چارج شیٹ پیش کیے جانے کے بعد جاری کیے۔