ینگون (نیوز ڈیسک)میانمر میں 4سال سے جاری ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ راکھین میں ایمرجنسی کے خاتمے کا حکم میانمار کے سبکدوش ہونے والے صدر تھین سین نے جاری کیا۔یاد رہے کہ مذکورہ صوبے میں2012 ءمیں اس وقت کرفیو نافذ کیا گیا تھا جب انتہا پسند بدھسٹوں نے مسلمانوں پر حملے شروع کر دیئے تھے جس کے بعد نسلی و مذہبی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔فسادات کے سبب روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ملکوں بھارت اوربنگلہ دیش میں پنا ہ لینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔میانمار کی حکومت نے اعلان کیا کہ ریاست راکھین میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ختم کر دیا گیا ہے کیونکہ اب اِس ریاست میں انسانی جانوں اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کوئی خطرہ موجود نہیں روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت مغربی صوبے راکھین میں آباد ہے۔