کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے بگرام ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد قریب ہی امریکی ایف 16طیارہ گر کر تباہ ہوگیاتاہم پائلٹ کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے بتایاکہ پائلٹ کو اتحادی افواج نے پائلٹ کواپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاجہاں طبی امدادجاری ہے ۔ بیان کے مطابق حادثہ منگل کی شام ساڑھے چا ربجے پیش آیا جس کے بعد اتحادی افواج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پیٹرکک نے بتایاکہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،ا س ضمن میں تحقیقات جاری ہیں تاہم کسی حملے کی تردید کی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بگرام ایئربیس امریکی فوج کا افغانستان میں سب بڑا بیس کیمپ ہے جو دارلحکومت کابل سے شمال مشرق میں واقع ہے جبکہ اعدادوشمار کے مطابق9800امریکی فوجی تاحال افغانستان میں موجود ہیں۔