جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

طیا رہ گر نے سے سا بق وزیر سمیت سات افراد ہلاک

datetime 30  مارچ‬‮  2016 |

کیوبیک (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے جزیرہ کیوبیک کے مشرقی ساحل کے قریب ایک نجی چھوٹا طیا رہ گر نے سے سات افراد ہلاک ہوگئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ایلز ڈیلا میڈیلین ایئر پورٹ پر جب اترنے والا تھا اسی وقت زبرردست ہواوں اور برفباری کے دوران گر کر تباہ ہوا۔براڈ کاسٹر اور کینیڈا کے سابق وزیر نقل و حمل زاں لیپیری اور ان کے خاندان کے افراد اس میں سوار تھے جو حادثے میں مارے گئے۔59 سالہ لیپیری نے سی ٹی وی اور کینیڈا کی دیگر میڈیا کمپنیوں کے لیے سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کام کیا۔اطلاعات کے مطابق لیپیری کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ، ان کے دو بھائی اور ان کی بہن اس حادثے میں ہلاک ہوئے جو لیپیری کے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے سفر پر تھے۔لیپیری 1979 سے 1993 اور پھر 2004 سے 2007 تک کینیڈا کی پارلیمان کے رکن بھی رہے تھے۔ملک کے سابق وزیراعظم پال مارٹن نے اس موقع پر کہا ’وہ بہت اچھے سیاسی تجزیہ کار تھے، وہ بہترین میں سے ایک تھے، لیکن وہ اس ملک کی ایک اعلی سیاسی شخصیت بھی تھے اور ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔‘سکیورٹی حکام اب جائے حادثہ پر پہنچ کر یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کا طیارے کے تباہ ہونے کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔جہاز مونٹیریال کے سینٹ ہبرٹ ایئر پورٹ سے روانہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکہ کا ایف سولہ طیارہ اڑان بھرتے ہی افغانستان میں تباہ ہو گیا تھا



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…