برسلز(نیوزڈیسک) وائٹ ہاﺅس نے بتایا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے برسلز حملوں کے تناظرمیں اپنے سکیورٹی مشیروں سے ملاقات کی ہے جس میں مشیروں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ داعش مستقبل قریب میں کسی بھی وقت اورکسی بھی امریکی شہر پر حملہ کرسکتی ہے اس کے لیے ہم پہلے سے ہی ایک منظم اورجامع پلان ترتیب دینا ہوگا تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچاجاسکے،میڈیارپورٹس کے مطابق اِس میٹنگ میں یورپی ملک بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ ہفتے کے دوران کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد یورپ اور امریکا میں سکیورٹی کی صورت حال کو زیر بحث لایا گیا۔ وائٹ ہاو ¿س کے مطابق صدر کو سلامتی کے مشیروں نے بتایا کہ ایسی کوئی مصدقہ اطلاع موجود نہیں ہے کہ مستقبل قریب میں کسی امریکی شہر میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کسی قسم کا حملہ کر سکتی ہے۔ مشیروں نے صدر کو یہ بھی بتایا کہ انٹرنشنل پارٹنرز کے ساتھ خفیہ اطلاعات کے تبادلے کے عمل کو وسعت دینے کے علاوہ تیز تر بھی کر دیا گیا ہے۔