قاہرہ (نیوزڈیسک)اسکندریہ سے قاہرہ جانے والی پرواز 181 کو ہائی جیک کرنے والا اسکندریہ یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے اور مصری حکام نے کہا ہے کہ سکندریہ سے قاہرہ جانیوالی پرواز کو ہائی جیک کرنے والے کا نام ابراہیم عبدالتواب ساماہا ہے۔ وہ یونیورسٹی کے وٹرنری میڈیسن کے شعبے سے وابستہ ہے۔ ساماہا یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ ہیلتھ کا سربراہ ہے۔ دوسری جانب قبرصی وزارت خارجہ نے ہائی جیکر کا نام سیف الدین مصطفیٰ بتایا ہے۔ قبرصی حکام کے مطابق اغواکار نے مصر میں مقید چند خواتین کی رہائی کال مطالبہ پیش کیا ہے۔ قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اغوا کار نے قبرص میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہائی جیکر نے اب صری سات افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔