اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برسلز حملوں کا مشتبہ ملزم عدم شواہد کے باعث رہا

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (نیوز ڈیسک)بلجیم نے برسلز حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ایک شخص فیصل شیفو کو ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے رہا کر دیا ۔بلجیم کے میڈیا نے اس شحض کا نام فیصل شیفو بتایا اور کہا کہ یہی وہ تیسرا پر اسرار شخص تھا وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش بمباروں کے ساتھ دکھائی دیا تھا۔گذشتہ منگل کو برسلز میں ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملوں میں 35 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔حملوں کی ذمہ داری نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ایک بیان میں بلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق فیصل شیفو کی گرفتاری کا باعث بننے والے شواہد مجسٹریٹ کی جانچ پڑتال میں مزید تفتیش میں مصدقہ ثابت نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں ملزم کو رہا کیا گیا ان پر دو دن قبل پر ’دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے ¾دہشتگردی کے تحت قتل اور اقدامِ قتل‘ کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔بلجیم کے میڈیا میں اس شخص کی شناخت ایک فری لانس صحافی کے طور پر کی ۔بلجیم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں دو خود کش بمباروں کے ساتھ تیسرا شخص ہلکے رنگ کے لباس میں سیاہ ٹوپی پہنے ہوئے ہے اور تینوں افراد سامان کی ٹرالیز گھسیٹ رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…